حیدرآباد۔ 15۔ دسمبر (اعتماد نیوز) کیا واقعی بعض ملازمین پولیس کے سارقین کے ساتھ تعلقات ہوتے ہیں؟ ایسے ہی ایک معاملہ میں سٹی پولیس سے وابستہ ایک سب انسپکٹر کو حراست میں لے لیا گیا۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق سائبر آباد سی سی ایس سے وابستہ ایک سب انسپکٹر پر یہ الزام ہے کہ اس کے
مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے سارقین کی ٹولی کے ساتھ تعلقات ہیں۔ اس معاملہ کی تحقیقات کے بعد سب انسپکٹر کو جوبلی ہلز پولیس نے حراست میں لے لیا۔ اس سلسلہ میں رابطہ قائم کرنے پر پولیس عہدیداروں نے تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ امکان ہے کہ بہت جلد اس کی گرفتاری کی تصدیق کی جائے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.